6 جون 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان کےسربراہ سیدحسن نصراللہ نےعالمی نظام ميں تسلط پسندبڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ کےخلاف جدوجہدکےسلسلےمیں امام خامنہ ای کے موقف کو سراہا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کےمطابق سیدحسن نصراللہ نے بیروت میں جدت پسندی اور اجتہاد،امام خامنہ ای کی نظر میں کے زیر عنوان ایک عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خامنہ ای نے عالمی اور علاقائی امور میں امریکہ اوراسرائیل کوچیلنج کرکے علاقے پرتسلط کےلئےان کی کوششوں کوناکام بنادیا۔سیدحسن نصراللہ نےمزيد کہا کہ امام خامنہ ای نے دنیا کو امریکہ کی جانب سے اپنے مفاد کے لئے قوموں پر تسلط حاصل کرنے کی سازشوں اور چالوں سےآگاہ کردیا ہے یہاں تک کہ امریکہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا انسانی حقوق کا نعرہ بھی دعوے سے زیادہ کچھ نہيں ہےکیونکہ واشنگٹن کےحکام نے دوسرے ملکوں کے سلسلےمیں دہری پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قتل عام اور جولان کے عوام کے قتل عام پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس مہم نے واشنگٹن کے حکام کے تئیں عالمی نفرت میں اضافہ کردیا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت